سورة الأعلى - آیت 17

وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

حالانکہ آخرت بدرجہا بہتر اور باقی رہنے والی ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- کیوں کہ دنیا اور اس کی ہر چیز فانی ہے، جب کہ آخرت کی زندگی دائمی اور ابدی ہے، اس لئے عاقل فانی چیز کو باقی رہنے والی پر ترجیح نہیں دیتا۔