سورة الأعلى - آیت 11

وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس (نصیحت کے قبول کرنے سے) وہی گریز کرے گا جو بڑا بدبخت ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس نصیحت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے کیوں کہ ان کا کفر پر اصرار اور اللہ کی معصیتوں میں انہماک جاری رہتا ہے۔