سورة الأعلى - آیت 10

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہی شخص نصیحت قبول کرتا ہے جو ڈرتا ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی آپ کی نصیحت سے وہ یقیناً عبرت حاصل کریں گے جن کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوگا، ان میں خشیت الہیٰ اور اپنی اصلاح کا جذبہ مزید قوی ہو جائے گا۔