سورة الأعلى - آیت 6
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم تمہیں پڑھوا دیں گے پھر اس کو بھولو گے نہیں (٤)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* حضرت جبرائیل (عليہ السلام) وحی لے کر آتے تو آپ اسے جلدی جلدی پڑھتے تاکہ بھول نہ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اس طرح جلدی نہ کریں۔ نازل شدہ وحی ہم آپ کو پڑھوائیں گے یعنی آپ کی زبان پر جاری کر دیں گے، پس آپ اسے بھولیں گے نہیں۔ مگر جسے اللہ چاہے گا، لیکن اللہ نے ایسا نہیں چاہا، اس لئے آپ کو سب کچھ یاد ہی رہا۔ بعض نے کہا کہ اس کا مفہوم ہے کہ جن کو اللہ منسوخ کرنا چاہے گا وہ آپ کو بھلوا دے گا۔ ( فتح القدیر ) ۔