سورة الطارق - آیت 14

وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ کوئی بے معنی اور فضول بات نہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی کھیل کود اور مذاق والی چیز نہیں ہے، هَزْلٌ، جِدٌّ ( قصد وارادہ ) کی ضد ہے ۔ یعنی ایک واضح مقصد کی حامل کتاب ہے، لہو ولعب کی طرح بے مقصد نہیں ہے۔