سورة الطارق - آیت 7
يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
) جوپیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* کہا جاتا ہے کہ پیٹھ، مرد کی اور سینہ عورت کا، ان دونوں کے پانی سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے۔ لیکن اسے ایک ہی پانی اس لئے کہا کہ یہ دونوں مل کر ایک ہی بن جاتا ہے۔ تَرَائِبُ، تَرِيبَةٌ کی جمع ہے، سینے کا وہ حصہ جو ہار پہننے کی جگہ ہے۔