سورة الطارق - آیت 6
خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ ایک اچھلتے ہوئے پانی سے بنایا گیا ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی منی سے، جو قضائے شہوت کے بعد زور سے نکلتی ہے۔ یہی قطرۂ آب ( منی ) رحم عورت میں جاکر، اگر اللہ کا حکم ہوتا ہے تو، حمل کا باعث بنتا ہے۔