سورة الانشقاق - آیت 18
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر چاند، جبکہ اس کی روشنی پوری ہوئی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ﴿إِذَا اتَّسَقَ﴾ کے معنی ہیں، جب وہ مکمل ہو جائے جیسے وہ تیرھویں کی رات سے سولھویں تاریخ کی رات تک رہتا ہے۔