سورة المطففين - آیت 18

كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک نیک لوگوں کے اعمال اعلی درجے کے لوگوں کی فہرست میں لکھے جاتے ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* عِلِّيِّينُ، عُلُوٌّ ( بلندی ) سے ہے۔ یہ سِجِّينٌ کے برعکس، آسمانوں میں یا جنت میں یا سدرۃ المنتہیٰ یا عرش کے پاس جگہ ہے جہاں نیک لوگوں کی روحیں اور ان کے اعمال نامے محفوظ ہیں، جس کے پاس مقرب فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔