سورة الإنفطار - آیت 8

فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر جیسی صورت بنانی چاہی اس کے مطابق ترکیب دے دی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ اللہ بچے کو جس کے چاہے مشابہ بنا دے۔ باپ کے، ماں کے یا ماموں اور چچا کے۔ دوسرا مطلب ہے کہ وہ جس شکل میں چاہے، ڈھال دے، حتیٰ کہ قبیح ترین جانور کی شکل میں بھی پیدا کر سکتا ہے لیکن یہ اس کا لطف وکرم اور مہربانی ہے کہ وہ ایسا نہیں کرتا اور بہترین انسانی شکل میں ہی پیدا فرماتا ہے۔