سورة عبس - آیت 41
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان پر سیاہی چھارہی ہوگی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی ذلت اور معائینہ عذاب سے ان کے چہرے غبار آلود، کدورت زدہ اور سیاہ ہوں گے، جیسے محزون اور نہایت غمگین آدمی کا چہرہ ہوتا ہے۔