سورة عبس - آیت 20
ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر اس پر (زندگی وعمل کی) راہ آسان کردی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی خیر اور شر کے راستے اس کے لئے واضح کر دیئے۔ بعض کہتے ہیں اس سے مراد ماں کے پیٹ سے نکلنے کا راستہ ہے۔ لیکن پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔