سورة عبس - آیت 19
مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
نطفہ سے پیدا کیا پھر اس (کی تمام باطنی وظاہری قوتوں) کے لیے ایک اندازہ ٹھہردیا (٤)۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی جس کی پیدائش ایسے حقیر قطرۂ آب سے ہوئی ہے، کیا اسے تکبر زیب دیتا ہے؟ 2- اس کا مطلب ہے کہ اس کے مصالح نفس اسے مہیا کیے، اس کو دو ہاتھ دو پیر اوردو آنکھیں اور دیگر آلات وخواص عطا کیے۔