سورة عبس - آیت 2
أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس لیے کہ ان کے پاس ایک نابینا آگیا (١)۔
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ابن ام مکتوم سے نبی (ﷺ) کے چہرے پر جو ناگواری کے اثرات ظاہر ہوئے، اسے عَبَسَ سے اور توجہی کو تَوَلَّىٰ سے تعبیر فرمایا۔