سورة النازعات - آیت 40

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن جو شخص خدا سے ڈرا اور اپنے دل کو ان نفسانی خواہشوں سے روکا (جوطلم وتمرد اور طغیان وفساد کی طرف لے جاتی ہیں)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- کہ اگر میں نے گناہ اور اللہ کی نافرمانی کی تو مجھے اللہ سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا، اس لئے وہ گناہوں سے اجتناب کرتا رہا ہو۔ 2- یعنی نفس کو ان معاصی اور محارم کے ارتکاب سے روکتا رہا ہو جن کی طرف نفس کا میلان ہوتا تھا۔