سورة النازعات - آیت 29

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس کی رات کو تاریک کیا اور اس کے دن کو ظاہر کردیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- أَغْطَشَ أَظْلَمَ أَخْرَجَ کا مطلب أَبْرَز اور نَهَارَهَا کی جگہ ضُحَاهَا اس لئے کہا کہ چاشت کا وقت سب سےاچھا اور عمدہ ہے۔ مطلب ہے کہ دن کو سورج کے ذریعے سے روشن بنایا۔