سورة النازعات - آیت 19

وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں، توتیرے دل میں اس کی خشیت پیدا ہوجائے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اس کی توحید اور عبادت کا راستہ، تاکہ تو اس کے عقاب سے ڈرے۔ اس لئے کہ اللہ کا خوف اسی دل میں پیدا ہوتا ہے جو ہدایت پر چلنے والا ہوتا ہے۔