سورة النازعات - آیت 11
أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہ بھی ایسی حالت میں جب گل سڑ کرہڈیاں ہوجائیں گے (یقین کرو ایسا ہی ہونے والا ہے)
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ انکار قیامت کی مزید تاکید ہے کہ ہم کس طرح زندہ کر دیئے جائیں گے جب کہ ہماری ہڈیاں بوسیدہ اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گی۔