سورة النازعات - آیت 10

يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور کہیں گے، کیا ہم (دنیا میں اس قدر ترقی کرکے اور آگے بڑھ کے) پھر (وحشت کی طرف) لوٹائے جائیں گے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- حَافِرَةٌ، پہلی حالت کو کہتے ہیں۔ یہ منکرین قیامت کا قول ہے کہ کیا ہم پھر اس طرح زندہ کر دیئے جائیں گے جس طرح مرنے سے پیشتر تھے؟