سورة النازعات - آیت 1

وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

قسم ہے ان فرشتوں کی جو سختی سے کھینچتے ہیں (١)۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- نَزْعٌ کے معنی، سختی سے کھینچنا، غَرْقًا ڈوب کر۔ یہ جان نکالنے والے فرشتوں کی صفت ہے فرشتے کافروں کی جان، نہایت سختی سے نکالتے ہیں اور جسم کے اندر ڈوب کر۔