سورة النبأ - آیت 39

ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس دن کا واقع ہونا یقینی ہے جو شخص چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کاراستہ اختیار کرے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی لا محالہ آنے والا ہے۔ 2- یعنی اس آنے والے دن کو سامنےرکھتے ہوئے ایمان وتقویٰ کی زندگی اختیار کرے تاکہ اس روز وہاں اس کو اچھا ٹھکانہ مل جائے۔