سورة النبأ - آیت 35
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہاں یہ لوگ کوئی لغو اور جھوٹی بات نہیں سنیں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی کوئی بے فائدہ اور بے ہودہ بات وہاں نہیں ہوگی، نہ ایک دوسرے سے جھوٹ بولیں گے۔