سورة النبأ - آیت 8

وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا ہم نے تم کو جوڑاجوڑا نہیں پیدا کیا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی مذکر اور مونث۔ نراور مادہ یا ازواج بمعنی اصناف والوان ہے۔ یعنی مختلف شکلوں اور رنگوں میں پیدا کیا، خوب صورت، بدصورت، دراز قد، کوتاہ قد، سفید اور سیاہ وغیرہ۔