سورة المرسلات - آیت 23

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر ہم نے اس کا اندازہ کیا، سوہم کیا ہی اچھا اندازہ کرنے والے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی رحم مادر میں جسمانی ساخت وترکیب وصحیح اندازہ کیا کہ دونوں آنکھوں، دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں اور دونوں کانوں کے درمیان اور دیگر اعضا کا ایک دوسرے کے درمیان کتنا فاصلہ رہنا چاہیئے۔