سورة المرسلات - آیت 5
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر قسم ہے ان کی اس لیے کہ وہ انسان کے دل میں قدرت الٰہی کا خیال پیدا کردیتی ہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جو اللہ کا کلام پیغمبروں تک پہنچاتے ہیں یا رسول مراد ہیں جو اللہ کی طرف سے نازل کردہ وحی، اپنی امتوں کو پہنچاتے ہیں۔