سورة القيامة - آیت 27

وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لوگ چلا اٹھیں گے کہ کوئی جھاڑنے والا ہے؟

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی حاضرین میں سے کوئی ہے جو جھاڑ پھونک کے ذریعہ سے تمہیں موت کے پنجے سے چھڑا لے۔ بعض نے اس کا ترجمہ یہ بھی کیا ہے کہ اس کی روح کون لے کر چڑھے گا ملائکہ رحمت یا ملائکہ عذاب؟ اس صورت میں یہ قول فرشتوں کا ہے۔