سورة القيامة - آیت 6

يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ سوال اس لئے نہیں کرتا کہ گناہوں سے تائب ہو جائے، بلکہ قیامت کو ناممکن الوقوع سمجھتے ہوئے پوچھتا ہے۔ اسی لیے فسق وفجور سے باز نہیں آتا۔ تاہم اگلی آیت میں اللہ تعالٰی قیامت کے آنے کا وقت بیان فرما رہا ہے۔