سورة المدثر - آیت 13

وَبَنِينَ شُهُودًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور سامنے موجود رہنے والے بیٹے دیے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اسے اللہ نے اولاد سے نوازا تھا اور وہ ہر وقت اس کے پاس ہی رہتے تھے، گھر میں دولت کی فروانی تھی، اس لئے بیٹوں کو تجارت و کاروبار کے لئے باہر جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی بعض کہتے ہیں کہ اس کے تین بیٹے مسلمان ہوگئے تھے، خالد، ہشام اور ولید بن ولید (فتح القدیر)