سورة المزمل - آیت 18

السَّمَاءُ مُنفَطِرٌ بِهِ ۚ كَانَ وَعْدُهُ مَفْعُولًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس دن آسمان پھٹ جائیگا اور اللہ کا وعدہ پورا ہوکررہے گا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ یوم کی دوسری صفت ہے اس دن ہولناکی سے آسمان پھٹ جائے گا۔ ** یعنی اللہ نے جو بعث بعد الموت، حساب کتاب اور جنت دوزخ کا وعدہ کیا ہوا ہے یہ یقینا لامحالہ ہو کر رہنا ہے۔