سورة الجن - آیت 25
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے پیغمبر ان سے) کہیے کہ میں نہیں جانتا کہ جس (عذاب) کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے وہ قریب ہے یا میرا رب اس کے لیے ایک مدت مقرر فرماتا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مطلب یہ ہے کہ عذاب یا قیامت کا علم، یہ غیب سے تعلق رکھتا ہے جس کو صرف اللہ تعالٰی ہی جانتا ہے کہ وہ قریب ہے یا دور؟