سورة الجن - آیت 12
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُ هَرَبًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور یہ کہ ہم نے سمجھ لیا ہے کہ ہم نہ توزمین میں (رہ کر) اللہ تعالیٰ کو عاجز کرسکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اسے ہراسکتے ہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ظن، یہاں علم اور یقین کے معنی میں ہے، جیسے اور بھی بعض مقامات پر ہے۔