سورة الجن - آیت 8

وَأَنَّا لَمَسْنَا السَّمَاءَ فَوَجَدْنَاهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيدًا وَشُهُبًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ کہ، ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ سخت پہرہ داروں اور شہابوں سے پٹا پڑا ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* حَرَسٌ، حَارِسٌ (چوکیدارنگران) کی اور شُهُبٌ، شِهَابٌ (شعلہ) کی جمع ہے یعنی آسمانوں پر فرشتے چوکیداری کرتے ہیں کہ آسمانوں کی کوئی بات کوئی اور نہ سن لے اور یہ ستارے آسمان پر جانے والے شیاطین پر شعلہ بن کر گرتے ہیں۔