سورة نوح - آیت 18
ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر وہ تمہیں اسی زمین میں لوٹا کرلے جایاجائے گا اور (قیامت کے دن) اسی سے تمہیں نکال کھڑا کرے گا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی مر کر، پھر اسی مٹی میں دفن ہونا ہے اور پھر قیامت والے دن اسی زمین سے تمہیں زندہ کرکے نکالا جائے گا۔