سورة نوح - آیت 12

وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور مال واولاد سے تمہاری مدد کرے گا، تمہیں باغ دے گا اور تمہارے لیے نہریں جاری کردے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی ایمان و اطاعت سے تمہیں اخروی نعمتیں ملیں گی بلکہ دنیاوی مال ودولت اور بیٹوں کی کثرت سے بھی نوازے جاؤ گے۔