سورة نوح - آیت 6

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن اس کا الٹا اثر یہ ہوا کہ لوگ مجھ سے دوربھاگنے لگے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی میری پکار سے یہ ایمان سے اور زیادہ دور ہوگئے ہیں۔ جب کوئی قوم گمراہی کے آخری کنارے پر پہنچ جائے تو پھر اس کا یہی حال ہوتا ہے، اسے جتنا اللہ کی طرف بلاؤ، وہ اتنا ہی دور بھاگتی ہے۔