سورة المعارج - آیت 41
عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کہ جیسے لوگ اب ہیں ہم انہیں بدل کرکے ان سے اچھی قوم لائیں اور اس کام میں کسی نے بھی ہم پر سبقت حاصل نہ کی ہوگی
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی ان کو ختم کرکے ایک نئی مخلوق آباد کر دینے پر ہم پوری طرح قادر ہیں۔ ** جب ایسا ہے تو کیا ہم قیامت والے دن ان کو دوبارہ نہیں اٹھا سکیں گے۔