سورة المعارج - آیت 33

وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جو اپنی گواہیوں میں سچائی پر قائم رہتے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اسے صحیح صحیح ادا کرتے ہیں چاہے اس کی زد میں ان کے قریبی عزیز ہی آجائیں علاوہ ازیں اسے چھپاتے بھی نہیں، نہ اس میں تبدیلی ہی کرتے ہیں۔