سورة المعارج - آیت 28

إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیونکہ ان کے رب کا عذاب ڈرنے کالائق ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ سابقہ مضمون ہی کی تاکید ہے کہ اللہ کے عذاب سے کسی کو بھی بےخوف نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر وقت اس سے ڈرتے رہنا اور اس سے بچاؤ کی ممکنہ تدابیر اختیار کرتے رہنا چاہیے۔