سورة الحاقة - آیت 39

وَمَا لَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان کی بھی جو تمہیں نظر نہیں آتیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اللہ کی پیدا کردہ وہ چیزیں، جو اللہ کی ذات اور اس کی قدرت وطاقت پر دلالت کرتی ہیں، جنہیں تم دیکھتے ہو یا نہیں دیکھتے، ان سب کی قسم ہے۔ آگے جواب قسم ہے۔