سورة الحاقة - آیت 22

فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یعنی) عالی مقام جنت میں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٢٢۔ ١ جنت میں مختلف درجات ہیں ہر درجے کے درمیان بہت فاصلہ ہے جیسے مجاہدین کے بارے میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جنت میں سو درجے ہیں جو اللہ نے مجاہدین کے تیار کیے ہیں ان کے دو درجوں کے درمیان کا فاصلہ زمین و آسمان جتنا ہے۔ (صحیح مسلم)