سورة الحاقة - آیت 13

فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر جب ایک (پہلی مرتبہ) صور میں پھونک مار دی جائے گی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ مکذبین کا انجام بیان کرنے کے بعد اب بتلایا جارہا ہے کہ یہ الحاقہ کس طرح واقع ہوگی اسرافیل کی ایک ہی پھونک سے یہ برپا ہو جائے گی۔