سورة القلم - آیت 52

وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

حالانکہ یہ (قرآن) سارے جہان کے لیے نصیحت ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جب واقعہ یہ ہے کہ یہ قرآن جن وانس کی ہدایت ورہنمائی کے لئے آیا ہے تو پھر اس کو لانے والا اور بیان کرنے والا مجنون (دیوانہ) کس طرح ہو سکتا ہے؟