سورة القلم - آیت 45

وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک ہماری تدبیر نہایت پختہ اور محکم ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ گزشتہ مضمون ہی کی تاکید ہے۔ کید خفیہ تدبیر اور چال کو کہتے ہیں اچھے مقصد کے لئے ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں۔ اسے اردو زبان کا کید نہ سمجھا جائے جس میں ذم ہی کا مفہوم ہوتا ہے۔