سورة القلم - آیت 37

أَمْ لَكُمْ كِتَابٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس میں یہ بات لکھی ہوئی ہے جس کا تم دعویٰ کر رہے ہو، کہ وہاں بھی تمہارے لئے وہ کچھ ہو جسے تم پسند کرتے ہو۔