سورة القلم - آیت 27

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

نہیں راستہ تو یہی ہے ہماری قسمت پھوٹ گئی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- پھر جب غور کیا تو جان گئے کہ یہ آفت زدہ اور تباہ شدہ باغ ہمارا ہی ہے جسے اللہ نے ہمارے طرز عمل کی پاداش میں ایسا کر دیا اور واقعی یہ ہماری بد نصیبی ہے۔ٍ