سورة الملك - آیت 24
قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان سے کہو کہ وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلا رکھا ہے اور (قیامت کے دن) اسی کے حضور جمع کیے جاؤ گے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی انسانوں کو پیدا کرکے زمین میں پھیلانے والا بھی وہی ہے اور قیامت والے دن سب جمع بھی اس کے پاس ہوں گے کسی اور کے پاس نہیں۔