سورة الملك - آیت 20

أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَٰنِ ۚ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لوگو) بھلا (خدائے) رحمان کے سوا کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر (مصیبت کے وقت) تمہاری مدد کرے؟ (بلاشبہ) کافر تو نرے (شیطان کے) فریب میں پڑے ہوئے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ استفہام تقریع وتوبیخ کے لئے ہے 'جند کے معنی ہیں لشکر' جتھا یعنی کوئی لشکر اور جتھا ایسا نہیں جو تمہیں اللہ کے عذاب سے بچا سکے۔ 2- جس میں انہیں شیطان نے مبتلا کر رکھا ہے۔