سورة الملك - آیت 11
فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس طرح وہ اپنے قصور کا خود ہی اعتراف کرلیں گے سو دوزخیوں پر (اللہ کی) پھٹکار ہو
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جس کی بنا پر مستحق عذاب قرار پائے اور وہ ہے کفر اور انبیاء علیہم السلام کی تکذیب۔ ** یعنی اب ان کے لئے اللہ اور اس کی رحمت سے دوری ہی دوری ہے۔