سورة الملك - آیت 9

قَالُوا بَلَىٰ قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّهُ مِن شَيْءٍ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا فِي ضَلَالٍ كَبِيرٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ جواب دیں گے ہاں ڈرانے والا توہمارے پاس آیا تھا مگر ہم نے (اسے) جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کچھبھی نازل نہیں کیا ہے بلاشبہ تم بہت بڑی گمراہی میں ہو

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس کی وجہ سے تمہیں آج جہنم کے عذاب کا مزہ چکھنا پڑا ہے۔ 2- یعنی ہم نے پیغمبروں کی تصدیق کرنے کی بجائے انہیں جھٹلایا، آسمانی کتابوں کا ہی سرے سے انکار کر دیا حتٰی کہ اللہ کے پیغمبروں کو ہم نے کہا کہ تم بڑی گمراہی میں مبتلا ہو۔