سورة التغابن - آیت 5
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَبْلُ فَذَاقُوا وَبَالَ أَمْرِهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کیا تمہیں ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی جنہوں نے اس سے پہلے کفر کیا پھر انہوں نے اپنے عملوں کے وبال کا مزہ چکھ لیا اور (آخرت میں) ان کے لیے دردناک عذاب ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ اہل مکہ سے بالخصوص اور کفار عرب سے بالعموم خطاب ہے۔ اور ماقبل کافروں سے مراد قوم نوح، قوم عاد، قوم ثمود وغیرہ ہیں۔ جنہیں ان کے کفر ومعصیت کی وجہ سے دنیا میں عذاب سے دو چار کرکے تباہ وبرباد کر دیا گیا۔ ** یعنی دنیوی عذاب کے علاوہ آخرت میں۔